ابنا: ویانا میں اقوام متحدہ کے زیراہتمام منعقدہ تہذیبی مفاہمت کی پانچویں کانفرنس میں شرکاء نے اقوام ، مذاہب اور تہذیبوں کے درمیان تنازعات کو دور کرنے کےلئے متقابل احترام اور صبروبرداشت سے کام لینے پر تاکید کی۔اس عالمی کانفرنس میں جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور 50ممالک کے سربراہان اور نمائندوں سمیت درجنوں عالمی شخصیات شریک تھے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشتگردی، غربت ،ماحولیات کی تباہی اور عام تباہی پھیلانے والے ہتھیار بعض ایسے چیلنجز ہیں جن پر فوری توجہ کی ضرورت ہے۔انہوں نےتاکید کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے جو خود بھی عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کا شکار ہوا ہے ہمیشہ اس طرح کے ہتھیاروں کی تباہی اور اس سلسلے میں عالمی کانفرنسوں کے انعقاد کی حمایت کی ہے۔
.......
/169